گوجرانوالہ،قبرستان سے 3 سالہ بچی کی لاش بر آمد، ورثا کا احتجاج

پیر 9 مئی 2016 11:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) گوجرانوالہ کے علاقہ شاہین آباد میں قبرستان سے 3 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ۔ ورثاء نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا۔ افسوس ناک واقعہ شاہین آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں نامعلوم شخص محنت کش محمد الطاف کی تین سال کی بچی کو گھر کے قریب سے اغواء کر کے لے گیا اور مبینہ طور پر بچی کو بدترین تشدد اور سلگتے سگریٹ سے بچی کا جسم داغتے ہوئے گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش قریبی قبرستان میں پھینک دی۔ ورثاء نے واقعے کے خلاف سول ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :