کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 2 ملزم ہلاک، 6 گرفتار

پیر 9 مئی 2016 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) کراچی میں قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے ۔ کراچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ۔

(جاری ہے)

لیاری چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

دوسری جانب پولیس نے ملیر سٹی گارڈن اور چاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے چھ گینگسٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملیر سٹی سے گرفتارگینگ وار کمانڈر یاسرنے دوران تفتیش پانچ افراد کو قتل اور پولیس پر حملوں کا اعتراف بھی کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :