صدر مملکت ممنون حسین اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:05

صدر مملکت ممنون حسین اسپتال منتقل

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : صدر مملکت ممنون حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کے ایک اسپتال اے ایف آئی سی میں منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت گذشتہ دو روز سے طبیعت میں ناسازی محسوس کر رہے تھے جس پر انہیں اسپتال لایا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے طبی معائنے کے لیے ان کے دل کے امراض سے متعلق ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، ڈاکٹرز کی ایک ٹیم صدر مملکت کے طبی معائنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :