پانامہ لیکس، قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 10:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک التوا جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک التوا عوامی مسلم لیگ کی جانب سے شیخ رشید نے ایوان میں جمع کروائی جس کا متن تھا کہ پانامہ لیکس قومی اہمیت کا معاملہ ہے ، لہٰذا اس پر بحث کروائی جائے ، شیخ رشید نے اپنی تحریک التوا میں مطالبہ کیا کہ آج کے روز ایوان کی کارروائی ملتوی کرکے پانامہ لیکس کے معاملے پر کارروائی روک کر ایوان میں بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی دوسری قسط آج منظر عام پر آئی ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے لوگوں کے نام بھی موجود ہیں۔پانامہ لیکس کی دوسری قسط میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان ، عمران خان کے ساتھی زلفی بخاری ، شرمین عبید چنائے کی والدہ ، سیٹھ عابد سمیت دیگر اہم شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔