میں بالکل ٹھیک ہوں، عامر خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 مئی 2016 20:53

میں بالکل ٹھیک ہوں، عامر خان

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 مئی۔2016ء)عامر خان نے مدمقابل الوارز کانیلو کا تباہ کن مُکا کھانے کے بعد ہسپتال سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ باکسنگ ہے۔ انہوں نے کانیلو کو جناتی مکے پر مبارکباد بھی دی اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ چمپئن شپ مقابلے میں کانیلو نے انہیں چھٹے راوٴنڈ میں فیصلہ کن مکا مارتے ہوئے ناک آوٴٹ کر دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔