فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بجلی کے نئے کنکشنز کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دیدیا

بورڈ نے فیصلے کی حتمی منظوری کیلئے نیپرا کو آگاہ کردیا فیسکو ملازمین اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے بہترین پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، چےئر مین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز

اتوار 8 مئی 2016 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بجلی کے نئے کنکشنز کیلئے صارفین سے درخواست کے ساتھ نیشنل ٹیکس نمبر( N T N ) کو لازمی قرار دیدیا، مینجمنٹ کمیٹی کنکشنوں کیلئے نئے فارم ترتیب دے گی ،بورڈ نے اپنے فیصلے کی حتمی منظوری کیلئے نیپرا کو آگاہ کردیا ،جبکہ فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اس نئی پالیسی سے غریب اور نیشنل ٹیکس نمبر نہ رکھنے والے لاکھوں صارفین کنکشن حا صل کرنے سے محروم ہو جائیں گے ، آن لائن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس چیئرمین خرم مختار نے کہا کہ فیسکوریجن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ا یف بی آر) کو 40فیصد سے زائد ٹیکس وصول کر کے دے رہی ہے ۔

حکومتی پالیسی کے مطابق ٹیکس اور کارپوریٹ کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نئے تقاضوں اور اہداف کے تحت مزید ٹیکس گزاروں کے اضافہ کیلئے منظم اور مربوط کوششیں کر نے کی ضرورت ہے ،بورڈ حکومتی پالیسیوں ، فیسکو ملازمین اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے بہترین پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، خرم مختار نے مزید کہا کہ اس وقت نئے کنکشنوں کے اجراء کیلئے نیپرا کی گائیڈ لائنز کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے جبکہ اس میں ردو بدل کیلئے نیپرا کی منظوری لازمی ہو گی ،اجلاس میں نئے کنکشنز کیلئے این ٹی این نمبر کو لازمی قرار دینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

اجلاس میں نئے جاری ہونیوالے بجلی کے کنکشن کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں رسک مینجمنٹ کمیٹی کنکشنوں کیلئے نئے فارم ترتیب دے گی جس میں این ٹی این نمبر کو لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ تاہم اس سلسلہ میں نیپر ا سے بھی منظوری حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم، بورڈ ڈائریکٹرز چوہدری جاوید کمال،عبدالحمید چوہدری،سید ضیاء علمدار حسین، نوراحمد، رانا احسان افضل ، کمپنی سیکرٹری مسعود صلاح الدین اور چیف فنانشل آفیسر زاہد حسین نے بھی شرکت کی۔آن لائن کے مطابق اس فیصلہ کی وجہ سے لاکھوں درخواست دھند صارفین نیشنل ٹیکس نمبر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کے کنکشنوں سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :