پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت ،عوام چوروں کے نرغے میں،نامعلوم چور ایک ہی رات میں 3گھروں سے61تولے سونا چوری کر کے لے گئے

عوام شدید خوف وہراس کا شکار، بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر عوام کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 8 مئی 2016 16:54

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ کی عوام چوروں کے نرغے میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں 3گھروں سے61تولے سونا چوری کر کے لے گئے ، عوام شدید خوف وہراس کا شکار ،چوری کی بڑھتی وارداتوں پر عوام کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نارہ کے گاوں کتھیل ہون کے رہائشی اویس محمود ولد محمدیعقوب قوم ستی نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک ہوتا اور آج کل چھٹی پر گھر آیا ہوں گندم گوائی کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا صبح 4بجے جب گھر آیا تو دیکھا کہ گھر کے اند موجود بریف کیس اور بکسوں کے تالے ٹوٹے تھے اور سائل کے گھر سے طلائی زیورات تعدادی20تولے مشتمل 6چوڑیاں ،2کڑے ،1جوڑی کانٹے ،5انگھوٹھیاں اور بچیوں کی بالیاں کے 2سیٹ چوری ہو چکے تھے چور کر نے پر معلوم ہوا کہ سائل کے گھر کے ساتھ جڑے مامو ں ارشد شمیم ولد صوبیداربرخوادرخان کے گھر ہے ماموں کے دامادمنیب احمد کا طلائی زیور تعدادی21تولے مشتمل 1ہارسیٹ ،1لاکٹ سیٹ،9چوڑیاں ،2کڑے ،7انگوٹھیاں اورماموں کے بیٹے منظروقاص کا طلائی زیور تعدادی 20تولے مشتمل 1عد د ہار سیٹ،6انگوٹھیاں اوربندے2جوڑیاں بھی نامعلوم چور لے اڑے نامعلوم چور بکسے اور تالے توڑ نے کے بعد چوری کر کے کے لے انہوں نے کہا کہ نامعلوم چوروں نے سائل اور میرے ماموں کے گھر گس کر تالے توڑ کر قیمتی زیورات طلائی چوری کرکے بہت بڑی زیادتی کی ہے قوعہ ہذاتوڑے گئے بکسے و بریف کیس جائے وقوعہ ہمراہراشد محمود ستی ولد حاجی محمد اختراور الطاف حسین ولد غلام سرور کے ہمراہ دیکھا اور اطلاع ملتے ہی گاوں کے دیگرافرادبھی موقع پر آگئے میں درخواست کرتا ہوں کہ ہمار ا مقدمہ درج کر کے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمار ا سامان واپس دلایا جائے پولیس تھانہ کہو ٹہ نے زیر زفعہ154,457|380کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :