رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر کا صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم کردہ واٹر فلٹر یشن پلانٹ افتتاح

اتوار 8 مئی 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) مشیر وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم کردہ واٹر فلٹر یشن پلانٹ افتتاح کر دیا ۔واٹر فلٹر یشن پلانٹ افتتاحی تقیب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ترقیاتی منصوبے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے ضامن ہیں ۔

،کرپشن کے نام پر سیاست چمکانے مکروہ فعل ہے ۔اپوزیشن کے ٹی او آرز آئین سے متصادم ہیں ۔اپوزیشن سنجیدہ ہوکر ملکی ترقی میں اپنا کردارداد کرے ۔اپوزیشن قومی مفادات سے کھیلنے سے باز آجائے ۔معیشت مضبوط اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔چےئرمین یونین کونسل ازمیر ٹاؤن 259ملک راشد صدیق کھوکھرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے پاکستا ن کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ملکی ترقی کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ سیاسی مخالفین ہماری نہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔اورنج ٹرین میٹرو بس اورسی پیک جیسے منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

وائس چےئرمین میاں افتخار احمد آرائیں نے کہا کہاپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے اب کوئی ایشوء نہیں رہا ۔سیاست میں عزت خدمت سے ملتی ہے ۔ایک سازش کے تحت وطن عزیز کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے ۔دورس معاشی و اقتصادی اصلاحات سے وطن عزیز کا کوئی طبقہ محروم نہیں رہے گا ۔پاک فوج نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت ،معززین علاقہ ،اور کونسلر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :