پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا، تین روز میں ایک لاکھ 84 ہزارسے زائد کتب کی ریکارڈ فروخت

اتوار 8 مئی 2016 16:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں کتب کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، تین روز میں ایک لاکھ84 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوگئیں جبکہ گزشتہ برس کتاب میلہ کے تین روز میں ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ گرم موسم کے باوجود کتب کی اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہونا اس بات کو ثابت کرتاہے کہ اگر مناسب اقدامات کئے جائیں اور سستی کتب فراہم کی جائیں تو معاشرے میں مطالعے کی عادات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس عظیم الشان کامیابی پر مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان ، ٹیم ممبران اور سکیورٹی آفیشلز کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :