قانون نافذ کرنے والے ادارے خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خرم ذکی کے قتل کی شدید مذمت

اتوار 8 مئی 2016 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خرم ذکی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خرم ذکی کے قتل کی شدید مذمت کی اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔