بی ایل اے کے اہم کمانڈر احمد نواز کاہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

اتوار 8 مئی 2016 16:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) بلوچستان کی کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر احمد نواز نے ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایف سی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر احمد نواز نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، احمد نواز نے خاران میں ایف سی کے کیمپ میں ہتھیار ڈالے، احمد نواز پارود کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے کیمپ چلاتا تھا، احمد نواز دہشت گردوں کی بھرتی اور تربیت بھی کرتا تھا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق احمد نواز نے ہتھیار ڈالنے کے بعد پاکستانی پرچم لہرایا اورقومی ترانہ پڑھا