قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اتوار 8 مئی 2016 15:40

قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر، دوسرا 22 جون کو ووسٹر اور تیسرا ون ڈے 27 جون کو ٹونٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس طرح تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی کو برسٹول، دوسرا 5 جولائی کو ساؤتھمپٹن اور تیسرا 7 جولائی کو چیمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :