قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کے پہلے دن غیر حاضر رہے

شاہد خان آٰفریدی کا فٹنس ٹیسٹ دینے سے انکار ، بورڈکو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا

اتوار 8 مئی 2016 14:17

قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کے پہلے دن غیر حاضر رہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کے پہلے دن غیر حاضر رہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آٰفریدی نے فٹنس ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے ہیں اور پہلے روز بھی بڑے کھلاڑی غیر حاضر تھے پہلے روز مصباح الحق ، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، عماد وسیم اور حارث سہیل غیر حاضر تھے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بلا لیا گیا ہے مصباالحق عمرہ کی ادائیگی کے لئے ملک سے باہر ہیں محمد حفیظ ، حارث سہی اور عماد وسیم ان فٹ ہیں۔

دریں اثناء سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل شاہد خان آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بن رہے اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

متعلقہ عنوان :