انضمام الحق کے با اختیار ہونے پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جانے لگے

آفریدی،عمراکمل ، احمد شہزادکو فٹنس کیمپ کیلئے طلب کرکے ثابت کردیاگیاحتمی فیصلے اوپر ہی ہوتے ہیں‘ کرکٹ حلقے

اتوار 8 مئی 2016 13:16

انضمام الحق کے با اختیار ہونے پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جانے لگے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) شاہد آفریدی ،عمر اکمل اور احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے کے باوجود فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کئے جانے پر انضمام الحق کے با اختیار ہونے پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جانے لگے ۔کرکٹ کے حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ بورڈنے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی جانب سے ڈراپ کئے جانے والے شاہد آفریدی،عمراکمل اور احمد شہزادکو فٹنس کیمپ کیلئے طلب کرکے ثابت کردیاہے کہ حتمی فیصلے اوپر ہی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے ڈسپلن پرسمجھوتہ نہ کرنے کے بلندوبانگ دعوؤں کے ساتھ احمد شہزاد اور عمراکمل کو ڈراپ کردیاتھا جبکہ شاہد آفریدی کو کارکردگی کی بنیاد پر دورہ انگلینڈ کے لئے شامل نہ کرنے فیصلہ سنایا تھاتاہم اب کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو دوسرے راستے سے اسکواڈمیں شامل کرکے نئے چیف سلیکٹرکی بھی حدودواضح کردی ہیں۔کرکٹ کے حلقوں میں یہ کہا جارہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ انضمام الحق کو اعتماد میں لئے بغیر کیاگیاہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ آفریدی گروپ نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کو بھی ٹف ٹائم دے گا جیساکہ وقاریونس کو دیتا آیاتھا۔

متعلقہ عنوان :