Live Updates

مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو وہ آتے ہی ٹیم کو پہلی پوزیشن پر پہنچا دینگے‘ وسیم اکرم

اگلے دو تین برس میں پاکستان ٹیم کو اوپر آنے میں مشکل ہوگی، اس لئے ہمیں اچھے نتائج کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا

اتوار 8 مئی 2016 13:16

مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو وہ آتے ہی ٹیم کو پہلی پوزیشن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو وہ آتے ہی ٹیم کو پہلی پوزیشن پر پہنچا دیں گے، اگلے دو تین برس میں پاکستان ٹیم کو اوپر آنے میں مشکل ہوگی، اس لئے ہمیں اچھے نتائج کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم کی جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے اس لئے ہمیں نتائج کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے جو وہ آتے ہی ٹیم کو پہلی پوزیشن پر پہنچا دیں گے، اگلے دو تین برس میں پاکستان ٹیم کو اوپر آنے میں مشکل ہوگی، اس لئے ہمیں اچھے نتائج کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :