Live Updates

زراعت کی ترقی کیلئے کم از کم آئندہ د س برسوں تک 200ارب سالانہ خرچ کرنیکی قومی پالیسی کا اعلان نا گزیر ہے ‘ جمشید چیمہ

اگر توجہ نہ دی گئی تو آنیوالے چند سالوں میں دیگر مسائل کیساتھ فوڈ سکیورٹی کا عفریت بھی سر اٹھا چکا ہوگا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 8 مئی 2016 13:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے کم از کم آئندہ د س برسوں تک 200ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کی قومی پالیسی کا اعلان نا گزیر ہے ،اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو آنے والے چند سالوں میں دیگر مسائل کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کا عفریت بھی سر اٹھا چکا ہوگا ،نئی فصل کی آمد کے پیش نظر حکومت فوری طور پر گندم کے اضافی ذخائر کو سبسڈی دے کر برآمد کرے ۔

اپنے ایک بیا ن میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کا 70فیصد دیہاتوں میں رہتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں آنے والی حکومتوں نے ان کی فلاح کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔ موجودہ حکومت نے کسانوں کیلئے پیکجز دئیے لیکن یہ بھی سیاست کی نظر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے پناہ مشکلات کی وجہ سے دیہاتوں کے لوگ شہروں کا رخ کر رہے ہیں جو بہت الارمنگ صورتحال ہے اس سے ہمارے لئے فوڈ سکیورٹی سمیت دیگر مسائل بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ زراعت کی ترقی کیلئے کم ازکم آئندہ دس برسوں تک 200ارب روپے سالانہ خرچ کرنے کی قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے اور جو بھی حکومت آئے اس پالیسی پر بلا تعطل عملدرآمد جاری رہنا چاہیے ۔ ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے اوراس کے لئے ضروری انفراسٹراکچر ، زرعی مصنوعات کی سٹوریج ، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن پر کام کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی زندگیوں میں آسودگی لانے کیلئے اپنا ہورم ورک تیار کر رکھا ہے ۔جب بھی موقع ملا زراعت کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کر کے کسانوں کیساتھ کئی دہائیوں سے رواں رکھے جانے والے ناروا سلوک کا ازالہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :