آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کھیلا جائے گا

اتوار 8 مئی 2016 13:07

آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے تعاون سے آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا باقائدہ اعلان بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد آئندہ چند روز میں کریں گے۔