اسلام آباد ایئرپورٹ کے دروازے سے مشکوک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 8 مئی 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) اے ایس ایف ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر تلاشی کے دوران نواز خان نامی شخص سے پستول اور گولیوں سے بھرے ہوئے دو میگزین برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیکر تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :