ملتان ،نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

اتوار 8 مئی 2016 12:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) نواحی علاقے پیراں غائب کے قریب نامعلوم خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کی صبح نامعلوم خاتون ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کی لاش قبضہ میں لے کر شناخت شروع کردی تاہم لاش کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں مساجد میں اعلان کروائے جارہے ہیں تاکہ لواحقین خاتون کی شناخت کرسکیں

متعلقہ عنوان :