پشاور میں سرچ آپریشن ،افغان مہاجرین سمیت 68 مشتبہ افرادزیرحراست،مقدمات درج

اتوار 8 مئی 2016 12:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) پشاورپولیس نے سٹی سرکل کے چار بڑے تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 68 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ چارسو کے قریب گھروں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ پھندو، شاہ قبول، کوتوالی اور تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے گھروں کو چیک کیاگیا۔ 3افغان باشندوں سمیت 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ افغان باشندیغیر قانونی طورپر پشاور میں مقیم تھے۔ جنہیں14فارن ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :