کراچی،سکیورٹی خدشات ، وزیر اعلیٰ ہاؤس جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے

اتوار 8 مئی 2016 12:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) کراچی میں سیکورٹی خدشات کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں پر رات گئے اچانک کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق سیکورٹی خدشات کے تحت ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سماجی کارکن خرم زکی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :