بگڑی ہوئی تھی، اﷲ نے ہدایت دی، اب دین کی خدمت کروں گی‘وینا ملک

وینا ملک شوہر کے ساتھ جامعہ بنوریہ کراچی پہنچ گئیں

اتوار 8 مئی 2016 12:07

بگڑی ہوئی تھی، اﷲ نے ہدایت دی، اب دین کی خدمت کروں گی‘وینا ملک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء)وینا ملک شوہر کے ساتھ جامعہ بنوریہ کراچی پہنچ گئیں، کہتی ہیں وہ بگڑی ہوئی تھیں اﷲ تعالیٰ نے ہدایت دے دی اور ایسا انقلاب آیا کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی، اب دین کی خدمت کریں گی، اداکارہ ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہوں اﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی، دین سب سے پہلے ہے، ہمیشہ راہ مستقیم پر چلتی رہوں گی۔

وینا ملک جامعہ بنوریہ میں ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ جامعہ بنوریہ میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ وینا ملک نے اعتراف کیا کہ وہ بگڑی ہوئی تھیں، اﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی، اب وہ دین کی خدمت کریں گی۔وینا ملک نے جامعہ بنوریہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی قرآن پاک حفظ کرانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی بدلنے میں مولانا محمد طارق جمیل، جنید جمشید اور مفتی نعیم کا اہم کردار ہے۔ وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ راہ راست پر چلتے ہوئے سیاست کر کے بھی لوگوں کی بہتری کی جا سکتی ہے۔ اداکارہ نے کمرشل فلموں میں کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی ہے۔