عامر خان مڈل ویٹ ٹائٹل کی جنگ میں کانیلو الواریز سے شکست کھا گئے
فہد شبیر اتوار 8 مئی 2016 09:13
لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان مڈل ویٹ ٹائٹل کی لڑائی ہار گئے ، میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔ امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوا باکسنگ کا بڑا مقابلہ ۔ رنگ کے کنگ عامر خان اور میکسیکن کنیلو الواریز کے درمیان چھڑی ڈبلیو بی سی مِڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کی جنگ۔ طبل جنگ بجا تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف باکسر پر مکوں گھونسوں کی برسات کر دی ۔
مقابلے کے پہلے پانچ رائونڈ میں کنگ خان نے کنیلو الواریز کو تابڑ توڑ حملوں سے چکرا کر رکھ دیا ۔ میکسیکن باکسر کو پلٹ کر وار کرنے کا کوئی موقع ہی فراہم نہ کیا ۔ چھٹے رائونڈ کے آغاز میں بھی خان نے پھرتی دکھائی لیکن کنیلو الواریز نے شاندار کم بیک کیا اور پوری قوت کے ساتھ رائٹ پنچ عامر خان کے جبڑے پر جڑ دیا ۔(جاری ہے)
ہیوی پینچ نے عامر خان کو چاروں شانے چت کردیا اور یوں میکسیکن باکسر نے ڈبلیو بی سی ورلڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
عامر خان کا اظہار افسوس
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ میں شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست لاس ویگاس میں 25 سالہ کنیلو الوریز اور 29 سالہ عامر خان کے درمیان 12 راونڈز کے مقابلے کا فیصلہ 6 رائونڈ میں ہی ہو گیا۔مقابلے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ لائٹر ویٹ مقابلوں میں حصہ لیتا رہوں گا، مڈل ویٹ کو چیلنج سمجھ کر رسک لیا۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج بہت سخت تھا جبکہ انکار کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔ میکسیکن باکسر سے مقابلے کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوری کوشش کی لیکن شکست ہوئی جس پر افسوس ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.