شکارپور،پولیس نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 39خواتین کو موت کے منہ سے بچایا ، ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب

ہفتہ 7 مئی 2016 21:49

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) شکارپورپولیس نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 39خواتین کو موت کے منہ سے بچایا ہے، خواتین کو گھریلو پریشانی سے تنگ،کاروکاری کا الزام،تشدد،جائیداد کاتنازعہ اور دیگراقدامات میں خواتین کو قتل اور دیگر طریقوں سے موت کے گھاٹ اتارا جارہا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب نے ایک تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس پر فرض ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ نو ماہ کے دوران شکارپور ضلع بھر39خواتیں جن کو مختلف الزاما ت جن میں کاروکاری،تشدد،ملکیت کا تکرارپر قتل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ان کو خواتیں کو موت کے چنگل سے بچالیا گیا۔ایس ایس پی شکارپور نے کہاہے کہ جبکہ موت کے چنگل سے بچائی جانے والی خواتیں کے نام مسمات امینہ گڑہی یاسیں،مسمات صفیہ گولو دڑو،مسمات راز بیبی گولو دڑو،مسمات کلثوم جعفری گولو دڑو،مسمات مومل سولنگی گڑہی یاسیں،مسمات نصرت کوریجوگڑہی یاسیں،مسمات پنی عرف پہنل خاتون گڑہی یاسیں،مسمات سویراگڑہی یاسین،مسمات صنم مدئجی،مسمات سیما مدئجی،مسمات گل خاتون امروٹ شریف،مسمات شہزادی امروٹ شریف،مسمات گلشن پہوڑ اسٹور ٹ گنج ایریا،مسمات ہیر چانڈیو اسٹورٹ گنج،مسمات سلما گوپانگ اسٹورٹ گنج،مسمات رازو شر تھانہ دائم ملک،مسمات رانی جاگیرانی دائم ملک،مسمات بیبی شیریں پٹھان،میاں جو گوٹھ،مسمات پرھ میرانی نیوفوجداری،مسمات شائزہ سولنگی،نیوفوجداری،مسمات رضیہ ابڑونیوفوجداری،مسمات لیلا پٹھان نیوفوجداری،مسمات روبینہ جتوئی نیوفوجداری تھانہ ،مسمات سرتاج خاتون تھانہ نیوفوجداری،مسمات نجمہ کاکیپوٹوتاجو دیرو،مسمات بھاگیل جتوئی رستم،ذکیہ مہررستم،مسمات نظیران جتوئی رستم،مسمات سکینہ عرف فرزانہ بروہی لکھی در پولیس اسٹیشن،مسمات ظہیران لوڈرو سلطان کوٹ،مسمات حلیمان کھوسو،لکھی غلام شاہ،مسمات حاجل ملک لکھی غلام شاہ،مسمات پروین شیخ،لکھی غلام شاہ،مسمات ذبیدہ کھوسو لکھی غلام شاہ،مسمات فرزانہ شیخ لکھی غلام شاہ،مسمات حسنہ بیبی بروہی خانپور تھانہ،حسینہ میربحر خانپوراور مسمات رشیدہ شیخ پولیس تھانہ خانپور کو موت کے چنگل سے بچالیا گیا ہے جو کہ شکارپور پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے اس موقعے پر وومیں کمپلینٹ سینٹر شکارپور کی انچارج میڈیم شگفتہ بھٹو نے کہاکہ ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کی قیادت میں شکارپور میں کرائم ریٹ کم ہوا ہے اور ان خواتیں کو کاروکاری ،تشدد سمیت دیگر معاملات پر قتل کیا جارہا تھا کہ وومیں پولیس نے ایس ایس پی شکارپور کی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے ان خواتیں کو قتل ہونے سے بچایا اور ان کو بذریعہ کورٹ بہت سی خواتیں کو ان کے ورثا اور بہت سی خواتیں کو دارالمان لاڑکانہ اور سکھر منتقل کیا ہے اور ہماری کوشش کوشش ہوتی ہے کہ خواتیں کو قتل ہونے سے بچایاجائے اور اس سلسلے میں ہم بھرپور کوششیں رائیگاں نہیں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :