سکھر، اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کا انسپکٹر گرفتار

ہفتہ 7 مئی 2016 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) انٹی کرپشن پولیس سکھر نے کارروائیکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے انسپکٹرکو گرفتارکرلیا ہے ، تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن پولیس سرکل سکھرکی نفری نے سرکل آفیسر نور اﷲ شیخ ، منور علی نائج ، خورشید احمد ، زاہد و دیگر کی نگرانی میں پنو عاقل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے سندھ کوآپریٹو سوسائٹی کے انسپکٹر محمد ہارون کو پنو عاقل بائجی چوک سے گرفتارکر لیا ہے انٹی کرپشن پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص 2012میں درج کیس نمبر 9میں مطلوب تھا گرفتار شخص پر سندھ کو آپریٹیو سوسائٹی کے پلاٹوں کو جعلسازی کر کے فروخت کرنے کا الزام ہے انٹی کرپشن عملے کے مطابق گرفتار شخص کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :