گوجرانوالہ ،شہر و گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری جمع پونجی سے محروم ہوگئے

ہفتہ 7 مئی 2016 21:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ دھلے سر فہرست ،ڈکیتی کی لگاتار وارداتیں معمول مکین عدم تحفظ کا شکار، پولیس فرضی ناکوں کی آڑ میں شریف شہریوں سے مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرنے میں مصروف شہریوں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ سوئیاں والا کھوہ کے قریب نوشہرہ روڈ کا رہائشی امجد اپنے کاریگر کے گھر سے واپس جا رہا تھا کہ دو نامعلوم 125موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر پندرہ ھزار نقدی قیمتی موبائل اسی تھانہ کے علاقہ سمن آباد کے قریب راجکوٹ کے رہائشی اختر نائی کو زبردستی دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر پانچ ھزار نقدی موبائل تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ خونی چوک کے قریب بڈھے گورائیہ کا رہائشی عباس جٹ شہر سے واپس جا رہا تھا کہ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر دس ھزار نقدی موبائل اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ ڈوگراں والا کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے امین جٹ کو روک کر تین ہزار نقدی موبائل تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ yبلاک کے رہائشی خالد انصاری کے گھر کے باہر کھڑی سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کلر آبادی کے رہائشی حفیظ کے گھر کے باہر کھڑی 125نامعلوم چور لے اڑے پولیس کی روائتی بے حسی نہ مقدمہ درج اور نہ موقع پر پہنچنے کی زحمت گوارہ کی ۔

متعلقہ عنوان :