حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،اکرام الحق

عوام میں آگاہی کی مہم جاری ہے ،نگرانی ذاتی طور پر وزیر اعلی پنجاب خود کررہے ہیں ،اے ڈی سی اٹک

ہفتہ 7 مئی 2016 21:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) اے ڈی سی اٹک اکرام الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں عوام الناس میں آگاہی کی مہم جاری ہے جس کی نگرانی ذاتی طور پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی او آفس اٹک میں ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران شامل تھے ثاقب حفیظ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں جاری ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں پوری تندہی سے اپنے کام میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی آفت سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا بہت ضروری ہے ،اس کے ساتھ اپنے گھر، گلی اور محلے میں جہاں پانی کھڑا رہتا فوری طور پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے دروازوں ، کھڑکیوں کو پردوں اور جالیوں سے ڈھانپیں ،گھر پر موجود گملوں اور کیاریوں کو ایک دن وقفہ کر کے پانی لگائیں، مچھردانیوں اور مچھر مار سپرے کا استعمال کیا جائے ،انہو ں نے تمام ذمہ داران کو متنبہ کیا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :