چکوال، پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 7 مئی 2016 21:20

چکوال ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تھانہ نیلہ کے علاقے قصبہ ڈہوک ڈبری میں عمران نامی شخص پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی اس کے پیٹ میں جا لگی اور وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔