کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ، ”را“ کا مبینہ ایجنٹ گرفتا ر

بھارتی پاسپورٹ تین موبائل دس سمز کمپیوٹر سمیت اہم اداروں کی خفیہ دستاویزات برآمد

ہفتہ 7 مئی 2016 21:11

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ، ”را“ کا مبینہ ..

اسلام آباد، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ”را“ کا مبینہ ایجنٹ ارشد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ایجنٹ سے بھارتی پاسپورٹ تین موبائل دس سمز کمپیوٹر سمیت اہم اداروں کی خفیہ دستاویزات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر پر بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کے ایجنٹ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارو کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ” را“ کے مبینہ ایجنٹ ارشد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مبینہ ایجنٹ 2011 میں پاکستان آیا ۔

گزشتہ چند روز سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر مبینہ ایجنٹ سرگرمیوں پر نظر رکھی جامعہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے تین موبائل دس سمز کمپیوٹر مختلف اداروں کی خفیہ دستاویزات برآمد کر لی ۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :