گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،امن و امان ،کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی

ہفتہ 7 مئی 2016 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو امن و امان اورکراچی ٹارگیٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ٹارگیٹڈ ایکشن سے امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ۔