پنجاب حکومت کا افسران کو خط ، غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 7 مئی 2016 19:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے تنبیہ ملنے کے بعد پنجاب حکومت نے اپنے افسران کو غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز سمیت سرکاری افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہ بنیں جس سے ناجائز فائدہ پہنچے جبکہ وزرا ء اور مشیر سرکاری افسران پر دباؤ نہ ڈالیں، سرکاری افسران کسی کے غلط کام پر کوئی دباؤ قبول نہ کریں اگر کوئی سیاستدان ناجائز کام کیلئے پریشر ڈالے تو اس حوالے سے سپریم کورٹ اور نیب کو آگاہ کیا جائے جس کے بعد نیب اور عدالتیں ایسے گٹھ جوڑ کو سختی سے روکیں گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا گٹھ جوڑ میرٹ کی تباہی کا باعث ہے اس لیے اس سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :