نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند ماہ شادی کے بعد شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 7 مئی 2016 18:11

نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند ماہ شادی کے بعد شوہر سے طلاق کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے چند ماہ شادی کے بعد شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق فریحہ پرویز نے شوہر سے اختلافات کے بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے فیملی کورٹ میں دعوی دائر کر دیا ۔اور موقف اپنایا کہ نعمان جاوید ان کے حقوق پورے نہیں کر رہا ،اس لئے اس کیساتھ گزارا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر سول جج نے نعمان جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون کو طلب کر لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید میں کئی سالوں سے دوستی تھی جس کے بعددونوں نے چند ماہ قبل شادی کی جسے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم نکاح کی تقریب میں دونوں جانب سے چند دوستوں کو ہی بلایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں کافی عرصے سے اختلافات کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعدفر یحہ پرویز نے اب طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔