پشاور میں کینٹ انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 7 مئی 2016 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پشاور میں کینٹ انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے ہدایت کی کہ تاجر حضرات افغان مہاجرین کو ملازمت پر رکھنے سے گریز کریں نجی ٹی وی کے مطابق کینٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹس جاری کردیا ہے۔جس کے تحت افغان مہاجرین کی ملازمتوں پر پابندی ہوگی۔نہ صرف ملازمتوں بلکہ افغان تاجروں کو تجارت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔سکیورٹی ادارے مشکوک کاروائیوں میں ملوث افغانیوں کو انکے وطن واپس بھجوارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :