ظفر وال کے قریب مسافر بس الٹ گئی ٗخواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ٗمتعدد زخمی

ہفتہ 7 مئی 2016 17:21

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ظفر وال کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ظفر وال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ٗ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 امسافر زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور بس الٹ گئی تاہم واقعہ کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ٗ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سر اور ٹانگوں پر زیادہ چوٹیں آئی ہیں اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :