پمزمیں زیر علاج کوئٹہ کے سولر بچے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے لگے

اپنے بچوں کو صحت کی جانب گامزن دیکھ کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے ٗوالد کی گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج کوئٹہ کے سولر بچے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے لگے ہفتہ کو ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ رشید، شعیب اور الیاس ایک منفرد مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ دن کی روشنی میں متحرک اور رات کو نڈھال ہو جاتے تھے، کا کامیابی سے علاج کر دیا گیا ڈاکٹرز نے کہا کہ رات کے اوقات میں بھی یہ بچے نارمل رہے ہیں اور کوئی منفی علامت نہیں پائی گئی، انہیں جو ادویات دی جا رہی ہیں وہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سولر بچوں کے والد ہاشم کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو صحت کی جانب گامزن دیکھ کر انہیں انتہائی مسرت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :