ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ء میں منفی سیاست دفن ہو جائے گی ٗخواجہ آصف

ہفتہ 7 مئی 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ء میں منفی سیاست دفن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ جاری ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ ملک کی موجودہ بجلی پیداواری صلاحیت 19 ہزار 900 میگاواٹ ہے جس میں 11 ہزار 987 میگاواٹ کا مزید اضافہ ہو گا اور جون 2018ء تک بجلی پیداوار 31 ہزار 19 میگا واٹ ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے آخر تک بجلی پیداواری صلاحیت 31 ہزار 887 میگاواٹ ہو جائیگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کارکردگی سے پاکستان کو خوشحال ملک بنائیگی اور ترقیاتی ایجنڈے سے 2018ء میں منفی سیاست دفن ہو جائیگی۔