Live Updates

ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین کو شامل کرنے کا الزام میں نیب نے علیم خان کے تحقیقات شروع کر دیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر توصیف منور کی جانب سے مراسلے کے ذریئے پی ٹی آئی رہنماء کو طلب کرلیاگیا

ہفتہ 7 مئی 2016 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین کو شامل کرنے کا الزام میں نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں نجی ٹی وی کے مطباق اسسٹنٹ ڈائریکٹر توصیف منور کی جانب سے مراسلے کے ذریئے پی ٹی آئی رہنما کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعد نیب نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان پر اپنی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمین کو شامل کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے اپنی ملکیتی ریورایج سوسائٹی میں سرکاری اراضی شامل کی جس پر نیب کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد بشیر خواجہ کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات