پنجاب حکومت کاشتکار وں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی سیکرٹری زراعت، کمشنر ساہیوال ڈویژن

ہفتہ 7 مئی 2016 17:12

اوکاڑہ۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء ) صوبائی سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) محمود احمد اور کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کسانوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، غذائی خود کفالت کے حصول میں کاشتکاروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کاشتکار وں کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سو ارب کا زرعی پیکج دے کر زرعی شعبہ کی بہتری اور ترقی کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، کاشتکاروں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انہیں ان کی پیداوار کا بہتر معاوضہ دلوانے کیلئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکا نزم کو بھی مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں کسان اتحاد کے نمائندہ وفد اور ضلعی افسرا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او سقراط امان رانا ،اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او زراعت ،ایس ای واپڈا، ایکسیئن ایل بی ڈی سی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :