احمدیار، باپ نے گھرسے بھاگ جانیوالی جوانسالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

ہفتہ 7 مئی 2016 17:02

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) باپ نے گھرسے بھاگ جانے والی جواں سالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق آج نواحی گاؤں 115/EBمیں سعید احمد نے اپنی جواں سالہ بیٹی مہناز پروین کو گھر میں کلہاڑی کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم گرفتار پولیس تھانہ احمدیار نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا تھانہ احمدیارپولیس مصروف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ مہناز پروین آشنایوسف کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی اور اسے آج ہی واپس لاکر قتل کردیا گیا۔