سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانیوالے 13افسران اپنے عہدوں پر براجمان

ہفتہ 7 مئی 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء ) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانیوالے پنجاب پولیس کے ایک ڈی آئی جی اور 13ایس پی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ سپریم کو رٹ نے آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ترقیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے بھی تمام ترقیاں واپس لینے کے احکامات جا ری کیے تھے تاہم سپریم کو رٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں اور تاحال ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پا کر ڈی پی او بنے ہوئے ہیں اور تاحال قائم ہیں ۔

اس کے ساتھ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت ، ڈی آئی جی اختر عمر یا ر لالیکا ، شاہد پرویز رانا ، شاہد رزاق قریشی ،ایس پی سی آئی اے عمر ورک ،اویس ملک ، اعجاز شفیع ڈوگر ، منصو رناجی ، طاہر مقصود ،نعیم الحسن خان ، سید جماعت علی بخاری ،کرامت اللہ ملک ، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ، ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی تاحا ل کوئی نو ٹیفکیشن جا ری نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :