چونیاں،لڑکی سے تعلقات کا شبہ، لڑکے کو گھربلو ا کر پھانسی دیدی گئی

ہفتہ 7 مئی 2016 16:50

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء)لڑکی سے تعلقات کا شبہ، لڑکے کو گھربلو ا کر پھندا دے کر نعش لٹکا دی گئی ۔مقتول کے والد کی درخواست پر سٹی پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ہنجرائے کلاں کے رہائشی مقبول احمد کے بیٹے اسرار احمد کا نسیم بی بی سے تعلق تھا ۔

(جاری ہے)

علم ہونے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے اسرار احمد کو اپنے گھر بلوایا اور پھندا دیکر قتل کر دیا۔اور خود کشی کا ڈرامہ رچانے کیلئے مقتول کے گلے میں پھنداڈال کر نعش درخت پر لٹکا دی ۔لڑکے کے والد مقبول احمد کی درخواست پر سٹی پولیس پتوکی نے یسین بھروانہ ، صدی احمد ، نسیم بی بی سمیت سات ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔