کراچی،سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم سواتی گرفتار، تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

ہفتہ 7 مئی 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) کراچی میں پولیس نے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم سواتی کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم رحیم سواتی کا تعلق کا ایک کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم رحیم سواتی کالعدم تنظیم میں شامل ہونے سے قبل ایک سیاسی جماعت کے لئے کام کرتا تھا ۔ ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی جیل میں بند ہیں جبکہ دو ملزم تاحال فرار ہیں ۔ پروین رحمان کو 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :