ڈی جی نیب کا بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کیس کی تحقیقات اوپن بنیادوں پر کرنے کا اعلان

ہفتہ 7 مئی 2016 16:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل نیب طارق محمود نے بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کیس کی تحقیقات اوپن بنیادوں پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب طارق محمود نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی نقدی برآمد ہوئی ہے اس کیس سے متعلق تمام ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نے اس کیس کی ایک سال قبل انکوائری شروع کی تھی اور یہ تحقیقات اوپن بنیادوں پر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :