کرپشن نے پورے نظام کو ناکامی سے دوچار کررکھاہے

لوٹی گئی دولت کی برآمدگی کیلئے کڑا اور بے رحم احتساب ہونا چاہئے ،مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی لوٹ کھسوٹ کی دیگ کا محض ایک چاول ہے۔ سینیٹر سراج الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 مئی 2016 16:29

کرپشن نے پورے نظام کو ناکامی سے دوچار کررکھاہے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی۔2016ء) :جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن نے پورے نظام کو ناکامی سے دوچار کررکھاہے،لوٹی گئی دولت کی برآمدگی کیلئے کڑا اور بے رحم احتساب ہونا چاہئے ،مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی لوٹ کھسوٹ کی دیگ کا محض ایک چاول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن کے مگرمچھوں کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔یہاں کوئی پوچھنے والا ہوتو پتہ چلے کہ یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی لوٹ کھسوٹ کی دیگ کا محض ایک چاول ہے۔

متعلقہ عنوان :