رانا مشہود احمد خان نے نیب تحقیقات پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 7 مئی 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے نیب تحقیقات پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے میں ڈی جی نیب کیخلاف عدالت جاؤں گا بس بہت ہو گیا اب فیصلہ ہونا چاہیے، نیب کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے ۔ یادرہے کہ رانا مشہود خان کیخلاف یوتھ گیمز میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں اور وہ نیب کو کئی بار اپنا موقف بھی دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :