گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر دیا

ہفتہ 7 مئی 2016 15:26

گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر نعمان جاوید سے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر دیا ۔

(جاری ہے)

فریحہ پرویز نے اپنے وکیل کے ذریعے فیملی سول جج نوید اختر کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ بقیہ زندگی نعمان جاوید کے ساتھ نہیں گزار سکتی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کر دی۔