بلاول بھٹو زرداری کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کیلئے مثبت رول ماڈل بنیں گے ‘ ٹوئٹ

ہفتہ 7 مئی 2016 15:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کیلئے مثبت رول ماڈل بنیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھے آج بھی یاد ہے جب ہم نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی یادگار کے حوالے سے بات کی تھی ‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے صادق خان بہتر اور مثبت رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ہمارے وزیر اعظم اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرین اور دہشتگردوں میں فرق نہیں کرسکتے تو یہ ہمارے لیے باعث حیرت بات ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس کوئی جامع کاونٹر ٹیرارزم پالیسی نہیں ہے؟۔