ڈی جی ہیلتھ کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی کا اچا نک دورہ ،عملہ کی دوڑیں لگ گئیں ،او پی ڈی ،ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈوں کا بھی معائنہ

خواہش ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو 300بیڈکا ہسپتال بنایا جائے ، سردار محمود احمد خان کی صحا فیوں سے گفتگو

ہفتہ 7 مئی 2016 15:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ڈی جی ہیلتھ کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی کا اچا نک دورہ عملہ کی دوڑیں لگ گئیں او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈوں کا دورہ بھی کیا تفصیلات کے مطا بق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود احمد خان کا دورہ کو ٹلی کے دوران ڈسٹر کٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میری خواہش ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو تین سو بیڈکا ہسپتال بنایا جائے اور ڈی ایچ او آفس کی بیس کنال آراضی جو کے شہر کے وسط میں موجود ہے کو بہت جلد سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال قائم کیا جائے گا جس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جس پر پلندری بلوچ تتہ پانی اور دیگر اضلاع کا بوجھ کم ہو جانے سے کو ٹلی کے لوگو ں کو بہتر میڈیکل کی سہولیات میسر ہو سکیں گی وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کا اجراء شفاف بنیادوں پر کر رہے ہیں ہماری ٹیم اور عملہ اس کی نگرانی کر رہی ہے ایک شکایت پر ڈی جی ہیلتھ نے کہا کے کارڈ ڈلیوری کے دوران کوئی بھی اہلکار رقم کی ڈیما نڈ کر ئے تو اس کو جیل جانا پڑئے گا وہ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوگا زاہد فیسوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری عبدالحمید کے سوال پر انہوں نے کہا کے فیسوں کی نصف رقم ہسپتال کے ایم ایس کے کنٹرول میں ہوتی ہے جس کا مقصد ہسپتال میں ہونے والے کاموں میں استعمال کرنا ہے لیکن یہ رقم ابھی تک سرکار کے خزانے میں ہے اس کو واہگزار کروانے کی کو شش کر رہے ہیں اس موقعہ پر ایم ایس چوہدری طارق ڈی ایم ایس شفقت شاہ ڈاکٹر محمود ملک ڈاکٹر ساجد منظور کے علاوہ ڈاکٹر نعیم بھی موجود رہے ۔