سماہنی‘ گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی

ہفتہ 7 مئی 2016 14:53

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء)سبزی فروٹ فروخت کرنے والی ھنڈائی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ، شدید زخمی ڈرائیور ذوئیب کو بھمبر پھر میرپور اور بعدازاں کھاریاں ریفر کیا گیا آپریشن کے بعد ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر، تفصیلات کے مطابق سما ہنی سے بنڈالہ کہاولیاں جانے والی ہنڈائی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس سے ڈرائیور ذوہیب ولد غلام رسول شدید زخمی ہو گیا جبکہ ساتھی سوار یاسر ولد جہانگیر ساکن چوکڑی کو معمولی چوٹیں آئیں گاری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ادھر شدید زخمی ذوہیب کو بھمبر پھر میرپور اور بعدازاں میرپور سے کھاریاں ریفر کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔