برازیل کے عظیم فٹبال کھلاڑی پیلے کی زندگی پر بنی فلم ”پیلے برتھ آف اے لیجنڈ“ کی نمائش

ہفتہ 7 مئی 2016 14:23

برازیل کے عظیم فٹبال کھلاڑی پیلے کی زندگی پر بنی فلم ”پیلے برتھ آف ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) فٹ بال میدانوں پر راج کرنے والے عظیم برازیلین کھلاڑی پیلے کی زندگی پر بننے والی فلم ”پیلے برتھ آف اے لیجنڈ“ گزشتہ روز امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ۔ہالی ووڈ اسپورٹس، ڈرامہ اور بائیوگرافی فلم ”پیلے۔

(جاری ہے)

برتھ آف اے لیجنڈ“ اسٹار برازیلین کھلاڑی پیلے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

ساوٴپاوٴلو کی کچی بستی میں رہنے والے پیلے نے سترہ سال کی عمر میں برازیل کو فٹ بال کا عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔فلم کی ہدایات جیف زمبالسٹ اور مائیکل زمبالسٹ نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں ونسنٹ ڈی اونو فریو، روڈریگو سینٹورو، ڈیاگو بونیٹا، کام مینے، برینڈن ولسن اور ماریانا بلسا شامل ہیں۔